کرکٹر عثمان صلاح الدین آج دولہا بنیں گے

کراچی (خبر ایجنسی)قومی ٹیسٹ کرکٹر عثمان صلاح الدین (آج)دولہا بنیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر کا نکاح گزشتہ سال فروری کو ہو چکا ہے جس کے بعد اب ان کی شادی (آج) پیر21 جنوری کو کراچی میں ہوگی ہے ،عثمان صلاح الدین کی تقریب ولیمہ 27 جنوری کو لاہور میں منعقد ہوگی۔رپورٹ کے مطابق عثمان صلاح الدین کے تین بھائی اور ایک بہن ہے جبکہ ان کی اہلیہ صبا عارف بھی تین بھائیوں کی اکلوتی بہن ہیں

Comments (0)
Add Comment