شام میں امریکی اتحادی فوج پر خودکش حملہ – 5 ہلاک

دمشق(امت نیوز) شام میں امریکی اتحادی فوج کے قافلے پر خودکش حملے میں5اہلکار ہلاک اور 2 امریکی زخمی ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق خودکش حملہ آور نےشمال مشرقی صوبہ حسکہ میں امریکی اور شامی اپوزیشن سیرین ڈیموکریٹک فورسز کےمشترکہ قافلے کو نشانہ بنایا تھا، دھماکے میں 2 امریکی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ایک ہفتے کےدوران شام میں امریکی فوجی اتحاد پر یہ دوسرا حملہ ہے، اس سے قبل دیرالزور میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں6 امریکی فوجیوں سمیت ایک درجن افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Comments (0)
Add Comment