کراچی (خبر ایجنسیاں) سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کومعاشی مشکلات سے اب تک نجات نہیں دلاسکی، اور اپنی نااہلی چھپانے کیلئے احتساب کا ڈھول پیٹ رہی ہے، آسیہ ملعونہ کو 2عدالتوں نے سزا دی ہم سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فیصلے کو برقرار رکھا جائے، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، اسکی آزادی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، پی ایس ٹی کے1لاکھ رضاکار ملکی حفاظت کیلئے تیار ہیں۔ نشتر پارک میں جانثاران مصطفی کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہناتھا کہ ہم آئی ایم ایف سے قرضے لینے کے مخالف اور ملک کو خودمختار و ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب کو فوری مستعفی ہوجانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ کیا جائے تاکہ ملک میں فوری انصاف کی فراہمی، غریبوں کو روز گار ،تعلیم،صحت مہیا ہوسکے۔ انہوں کہا کہ فروری میں پورا مہینہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منایا جائے گا ،جس میں شہداء کشمیر کے لیے قرآن خوانی، احتجاجی مظاہرے، ریلیاں، انسانی ہاتھوں کی زنجیر ، سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی،حکومت پر دباؤ بڑھایا جائیگا کہ عالمی سطح پر کشمیر کی آزادی کیلئے بھرپور آواز بلند کی جائے۔