سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت سے مزید 3 بچے چل بسے

مٹھی (نمائندہ امت) سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت نمونیا اور دیگر امراض کے باعث 3 بچے چل بسے۔ جبکہ ضلع بھر میں سخت سردی کی لہر سے دیہی علاقوں میں سیکڑوں بچے بوڑھے نمونیا اور دیگر امراض میں مبتلا ہو گئے، دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کا فقدان برقرار ہے۔

Comments (0)
Add Comment