مردان(بیورو رپورٹ)ساولڈھیر میں میٹرک کا طالب علم اپنے کلاس فیلو کے ہاتھوں قتل ہوگیا جبکہ دوسرے واقعے میں نوجوان خواتین کے تنازع کی بھیٹ چڑھ گیا پولیس کے پاس رپورٹ درج کراتے ہوئے رحم دل نے بتایاکہ وہ اپنے بیٹوں حضرت علی اور صدیق کے ہمراہ جارہاتھاکہ اس دوران ملزم طارق ولد حضرت یوسف نے فائرنگ کردی جس سے میڑک کا طالب علم حضرت علی گولی لگ کر جان بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول ملزم کے ساتھ دوستی سے انکار ی تھا ادھر ساول ڈھیر ہی میں جواد ولد سلامت نامی شخص مستورات کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں جان بحق ہوگیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔