اسلام آباد (امت نیوز )پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال پر وفاقی اور پنجاب حکومت ایک پیج پر نہیں ،موقف بار بار بدل رہا ہے۔سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سانحہ ساہیوال کے ذمہ داران کو سامنے لائے،بتایا گیا کہ سانحہ ساہیوال تو منصوبے کے تحت کیا گیا ہے۔شیری رحمان کہ دہشت گرد تھے تو کیا لازمی تھا کہ انہیں بچوں کے سامنے قتل کیا جاتا؟ اگر وہ دہشت گرد تھے تو انہیں نکال کر کارروائی کے لیے لے جاتے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے کبھی دن دہاڑے قتل پر جے آئی ٹی بنتے نہیں دیکھی، افسوس ہے پنجاب حکومت نے کہا کہ وہ افراد دہشت گرد تھے۔انہوں نے کہاکہ ماورائے عدالت قتل کی روایت رکنی چاہیے،سانحہ ساہیوال پر بار بار موقف تبدیل ہوتے دیکھا۔