شہبازشریف کی چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی تقرری کیخلاف فیصلہ آج سنایاجائے گا

اسلام آباد(نمائندہ امت)اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس محسن اخترکیانی ہر مشتمل ڈویژن بنچ اپوزیشن لیڈرمیاں محمدشہباز شریف کی بطور چیئرمین پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی تقرری کے خلاف درخواست پر فیصلہ آج سنایاجائے گا۔ یادرہے کہ فاضل عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق 31دسمبر اپنا فیصلہ محفوظ کیاتھا جو گذشتہ روز سنایاجاناتھالیکن اب آج سنایاجائے گا۔

Comments (0)
Add Comment