کوئلے کی کان میں دھماکے سے 3 کان کن جاں بحق

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرجانے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 کان کن جاں بحق ہوگئے۔ مائنز چیف انسپکٹر شفقت فیاض کا کہنا تھا کہ دھماکے کو کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی 3 کان کن ملبے میں پھنسے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 6 کان کن 1700 فٹ کی گہرائی میں کام کررہے تھے کہ میتھین گیس کے دھماکے کے نتیجے میں کان کا ایک حصہ تباہ ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے 3افراد کی لاشیں نکالیں جن کی شناخت محمد عمر، عبدالمنان اور عبدالغنی کے نام سے ہوئی۔مائنز لیبر یونین کے عہدیدار عبدالحکیم کا کہنا تھا کہ کان کن اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

Comments (0)
Add Comment