بنوں( نامہ نگار ) واپڈا پیسکو کی جانب سے جاری کریک ڈاؤن میں اب تک 230افراد کے خلاف غیر قانونی بجلی استعمال کرنے کے مقدمات درج کر لئے گئے متعدد جیل روانہ کردیئےگئے اسسٹنٹ کمشنر طارق سلیم پولیس تھانہ واپڈا پیسکو کے انچارج ساجد آیاز خان اور پی پی یوسف جمال نے ،میڈیا کو بتایا کہ بنوں کے مختلف علاقوں میں بجلی غیر قانونی استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے سینکڑوں غیر قانونی ٹرانسفارمر اتار لئے گئے ہیں اور کروڑ روپے کے بقایاجات کی وصولی ممکن بنائی گئی ہے ۔