کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع شرقی کےامیر سیف الدین ایڈوکیٹ نے آج شام 4:30 بجے تمام کارکنان کو ہل پارک میں جمع ہونے کی ہدایت کی ہے۔تمام کارکنان نمازعصر شہید کی جانے والی مسجد میں حافظ نعیم الرحمان کےامامت میں اداکرینگے۔ بعدازاں امیر حلقہ کراچی حافظ نعیم الرحمان پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے۔