بلوچستان میں فٹبال چیمپیئن شپ 4 مارچ سے شروع ہوگی

کوئٹہ (امت نیوز) پاکستانی موبائل کمپنی یوفون نے رواں سال بھی بلوچستان میں نوجوانوں کے پسندیدہ فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کا آغاز 4 مارچ سے کیا جارہا ہے۔ یہ اس ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن ہے جو صوبے کے 8 شہروں میں منعقد ہوگا۔ صوبے کے نوجوانوں میں فٹبال انتہائی پسندیدہ کھیل ہے اور یوفون بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو سامنے لانے کی حوصلہ افزائی کررہا ہے تاکہ وہ اس ٹورنامنٹ کے دوران اپنی صلاحیتیں سامنے لاسکیں۔ترجمان یوفون نے بتایا کہ لوچستان کے نوجوانوں میں فٹبال بہت مقبول کھیل ہے اور یوفون کی طرف سے ہم انکی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور قومی سطح پر ملکی نمائندگی کیلئے موزوں پلیٹ فارم کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment