ڈربن(امت نیوز)حسن علی نے بیٹنگ سے پاکستان کو رسوائی سے بچایا۔ انہوں نے ففٹی بناکر ٹیم کو 204 رنز تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔ جبکہ دیگر اہم بیٹسمین ناکارہ ثابت ہوئے۔دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دے دیا۔ڈربن میں کھیلے جارہے میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا تاہم گزشتہ میچ میں لمبی اننگز کھیلنے والے امام الحق صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، کچھ ہی دیر بعد ون ڈاؤن آنے والے بابراعظم 37 کے مجموعی اسکور پر 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔37 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد محمد حفیظ بھی وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے اور صرف 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ اوپنر فخرزمان بھی 26 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔