سیریز کے اختتام پر ٹیم انتظامیہ کو عوام کا سامنا کرنا ہوگا

لاہور (خبر ایجنسی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ کی جانب سے جنوبی افریقا کے دورے کے اختتام پر اہم پریس کانفرنس کا امکان ہے جس میں دورے کی کارکردگی پر اور دیگر معاملات پر تفصیلات بتائی جائیں گی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر جنوبی افریقا کے دورے کے بعد وطن واپس آنے پر پریس کانفرنس کریں گے اور میڈیا کو پاکستان ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان اپنی نئی ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد لاہور اور کراچی کے میڈیا سے چیئرمین احسان مانی کے ساتھ ملاقات کریں گے اور اپنے مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے میڈیا کو اعتماد میں لیں گے۔پی سی بی نے کلچر کو تبدیل کرتے ہوئے سیریز کے بعد بھی پریس کانفرنس کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسٹر شائر کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے وسیم خان اپنی ذمے داریاں 6 فروری کو سنبھالیں گے۔

Comments (0)
Add Comment