ڈربن( اسپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں کپتان سرفراز احمد اور حسن علی نے عمدہ شراکت قائم کر کے پاکستان کیلئے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ڈربن میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو 112 رنز پر پاکستان کی آٹھ وکٹیں گر چکی تھیں اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ پاکستانی ٹیم 150رنز بھی نہیں بنا سکے گی تاہم اس موقع پر کپتان سرفراز احمد اور حسن علی نے عمدہ بیٹنگ کر کے جنوبی افریقی ٹیم کے ارمانوں کو خاک میں ملا کر پاکستان کو معقول مجموعے تک رسائی دلا دی۔