رافیل نڈال کی فتوحات کا سلسلہ برقرار

میلبورن (اسپورٹس ڈیسک) سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں یونانی کھلاڑی سٹیفانوس کو شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ جمعرات کو آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پہلے سیمی فائنل میچ میں رافیل نڈال کا مقابلہ یونان کے کھلاری سٹیفانوس سے تھا ۔

Comments (0)
Add Comment