لاہور(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ میں ملتان سلطانز کرکٹ ٹیم نے فٹنس مسائل کے شکار اسٹیون اسمتھ کی جگہ آندرے رسل کو اپنی ٹیم میں شمولیت کیلئے منتخب کرلیا۔ محمد عرفان جونیئر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ عمر خان کراچی کنگز کے اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ،وقار سلمان خیل کی جگہ ویسٹ انڈین بیٹسمین آندرے فلیچر پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ۔ آسٹریلوی کرکٹر اسٹیون اسمتھ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے اور ملتان سلطانز کی خدمات سے محروم ہونے کے بعد ان کا خلا ویسٹ انڈین آل راؤنڈر سے پر کیا گیا ہے، ملتان سلطانز نے جوئے ڈینلی کی جگہ جیمز ونس کو لیا ہے، ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن برائوو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو تاخیر سے 27 فروری کو جوائن کرنا ہے۔پشاور زلمی کرکٹ ٹیم نے افغان کرکٹر وقار سلمان خیل کی جگہ ویسٹ انڈین بیٹسمین آندرے فلیچر کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے ، لاہور قلندرز نے ہارڈس ولجوئین اور ڈیوڈ ویز کو لیا ہے ۔