لاہور(خبر ایجنسی )کامران اکمل کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ کا گراف نیچے جارہا ہے۔کرکٹرز کی زیادہ توجہ ٹی ٹوٹئنی کرکٹ پر ہی ہے-ٹیسٹ سے دلچسپی ختم ہوگئی ہے۔چیف کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کو ابھی سے ورلڈکپ پلان بناکر اس پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے۔ قومی کرکٹر کامران اکمل نے ایک ادارے کو انٹرویو میں پاکستانی کرکٹ کے گرتے ہوئے معیار کر پوسٹ مارٹم کرکے رکھ دیا ہے۔ ان کے نزدیک ملکی کرکٹ کو درست کرنے کے لیے بھارت کی طرح ہمیں بھی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس کی تعداد کو کم کرنا ہوگا، ہمسایہ ملک میں صرف آئی پی ایل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہوتی ہے، ہمیں بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کو صرف پی سی بی کے زیر انتظام نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل تک محدود کرکے باقی ہر جگہ پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر پابندی لگانا ہوگی اور جو نیشنل ٹی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پرفارم کرے اس کو پی ایس ایل میں کھلائیں۔کامران اکمل نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں لڑکے 4 روزہ کرکٹ پر فوکس نہیں کررہے۔