کراچی(خبر ایجنسی) انٹرنیشنل ہاکی پلیئر اور یوتھ اولمپک کوچ محمد علی خان نے کہا ہے کہ ہاکی ٹیم کی پرو ہاکی لیگ میں عدم شرکت افسوسناک ہے ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان پاکستان میں ہاکی کی تباہی کا نوٹس لیں، اگر فوری طور پر اقدامات نہیں کیے گئے تو پاکستان ہاکی مزید تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرو ہاکی لیگ کے سلسلے میں پولینڈ کی ٹیم کو پاکستان بیھجنے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث پی ایچ ایف نے معزرت کرلی جو افسوسناک امر ہے۔
٭٭٭٭٭