برج ٹاؤن(اسپورٹس ڈیسک)پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور 339 رنز کی برتری حاصل کرکے میچ پر گرفت مضبوط کرلی ، ہیٹ مائر81، شائی ہوپ 57، چیسی 54، کیمپ بیل 44 اور براتھ ویٹ 40 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ تفصیلات کے مطابق برج ٹائون میں جاری ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی ادھوری اننگز 264 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو ہیٹ مائر 56 رنز پر کھیل رہے تھے۔ جوزف نویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے جیمز اینڈرسن کی گیند پر بٹلر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ ہیٹ مائر آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 81 رنز بناکر سٹوکس کی گیند پر فوکس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ گبرائل بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔
٭٭٭٭٭