لاہور(خبر ایجنسی)جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اوپنر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں 86 رنز سکور کرنے والے امام الحق کی جگہ سلیکٹرز تین ٹی ٹونٹی میچوں میں نوجوان اوپنر صاحبزادہ فرحان کو کھلانا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان کے ساتھ ساتھ ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ شدہ جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز آصف علی کو بھی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے دس ٹیسٹ اور 18 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے امام الحق ابھی تک ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ڈیبیو نہیں کرپائے ہیںاور اب ان کا انتظارمزید لمبا ہوگیا ہے۔ فاسٹ بالر محمد عامر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے پیسر وقاص مقصود پر ترجیح دی جائے گی جب کہ ون ڈے سیریز کے بعد امام الحق، محمد رضوان اور شان مسعود وطن واپس آجائیں گے۔
٭٭٭٭٭