دنیا کے ٹاپ اسکیئیرز کے پاکستان میں ڈھیرے

اسلام آباد (خبر ایجنسی)دنیا بھر سے 38 اسکیئیرز انٹرنیشنل ا سکی ریسز میں شرکت کرنے کیلئے پاکستان پہنچ رہے ہیں جو قراقرم کے بلندو بالا پہاڑوں میں موجود خوبصورت پی اے ایف ا سکی ریزورٹ نلتر میں منعقد ہوں گی۔ اس موقع کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ونٹر سپورٹس فیڈریشن آف پاکستان نے ایک پرومو بھی جاری کیا ہے۔یہ پاکستان کے لئے ایک قابلِ فخر بات ہے کہ 12 ممالک بشمول یونان، افغانستان، ترکی، یوکرین ، ہانگ کانگ، برطانیہ ، بوسنیا ہرزوگووینا ، بیلجئیم ، مراکش ، کرغستان، آز ر بائیجان اور تاجکستان سے بہترین اسکئیرز نلتر کے پرفضا سکی ریزورٹ پر ہونے والی چیف آف دی ائیر سٹاف انٹرنیشنل قراقرام الپائن اسکی کپ کی سلالم اور جائنٹ سلالم کیٹیگریز میں حصہ لیں گے۔ ان مقابلوں میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان کے بہترین اسکئیرز بھی شرکت کریں گے جس سے انہیں بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور اپنے مدِ مقابل کھلاڑیوں کے تجربے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

Comments (0)
Add Comment