برج ٹائون(اسپورٹس ڈیسک) کالی آندھی نے ’’گوروں‘‘ کو چکرا دیا۔انگلش بالرز کی خوب دھنائی۔فتح کیلئے پہاڑ جیسا ہدف دیدیاج۔یسن ہولڈر کی ناقابل شکست ڈبل سنچری اور شین ڈورچ کی سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز کی انگیلنڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط ہو گئی، کالی آندھی نے 415 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے مہمان انگلش ٹیم کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 628 رنز کا ہدف دیا ہے، 120 رنز پر 6 وکٹیں کھونے کے بعد کپتان ہولڈر اور ڈورچ انگلش بائولرز کے سامنے چٹان بن گئے، دونوں بلے بازوں نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور ساتویں وکٹ میں 295 ناقابل شکست رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، اسی دوران ہولڈر نے ڈبل سنچری اور ڈورچ نے سنچری مکمل کی، ہولڈر 202 اور ڈورچ 116 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، جواب میں انگلش ٹیم نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان 56 رنز بنا لئے تھے، مہمان ٹیم کو فتح کیلئے مزید 572 رنز درکار ہیں، روری برنز 39 اور کیٹن جیننگز 11 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔