جوہانسبرگ میں پروٹیزٹیم گلابی کٹ استعمال کریگی

جوہانسبرگ(اسپورٹس ڈیسک) کرکٹ جنوبی افریقہ کار خیر کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔اس ضمن میں کرکٹ جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز کا ایک میچ کی آمد نی چھاتی کے کینسر میں متبلا مریضوں کو عطیہ کرتی ہے۔جبکہ اس مخصوص میچ میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہمیشہ پنک وردی کا استعمال کرتے ہیں۔کرک انفو کے مطابق کرکٹ جنوبی افریقہ بریسٹ کینسر میں مبتلا مریضوں کی مالی معاونت کیلئے اب تک آٹھ میچز میں پنک ڈے منا چکی ہے۔ اس دوران جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ لگ بھگ 37 ملین ڈالرز کا فنڈ جمع کرچکی ہے۔آج پاکستان کے خلاف نیو وینڈرز اسٹیڈیم میں 24 ہزار تماشائیوں کی آمد متوقع ہے۔ جس سے بڑے پیمانے میں فنڈز جمع ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں 2.1 سے برتری حاصل ہے۔

Comments (0)
Add Comment