آکلینڈ (امت نیوز) نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف رواں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے آخری دو میچز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، جیمز نیشم اور ٹوڈ ایسٹل کی دوبارہ واپسی ہوئی ہے جبکہ ڈگ بریسویل اور آئش سودھی کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھا ایک روزہ بین الاقوامی میچ 31 جنوری کو کھیلا جائے گا اور مہمان بھارتی ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔