دبئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تابناک مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ پی ایس ایل۔4 کے میچوں میں نیشنل سٹیڈیم کراچی اور قذافی سٹیڈیم لاہور کی جھلک نظر آئے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات گزشتہ شب پی ایس ایل 4 کے سلسلہ میں یہاں منعقدہ ”میدان سجانا ہے پاکستان کی شان بڑھانی ہے“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ پی ایس ایل 4 سلسلہ کا یہ آخری کھیل ہوگا جو پاکستان سے باہر کھیلا جا رہا ہے۔ ہماری دعا، خواہش اور کوشش ہے کہ دبئی میں یہ آخری پی ایس ایل ہو۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پی ایس ایل 4 کے میچوں میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی سٹیڈیم لاہور کی جھلک نظر آئے گی۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تابناک مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے۔