دھونی 15 سالہ کیریئر کے دوران تیسری مرتبہ انجری کے باعث میچ نہیں کھیل سکے

ماؤنٹ مانگنوئی (امت نیوز) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی فٹنس مسائل کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے میچ نہیں کھیل سکے، یہ دھونی کے 15 سالہ کیریئر میں تیسرا موقع ہے کہ انہیں انجری مسائل یا بیماری کے باعث ون ڈے انٹرنیشنل میچ سے باہر بیٹھنا پڑا ہو۔ دھونی اس سے قبل 2007ء میں بیماری کی وجہ سے جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ جبکہ 2013ء میں ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ویسٹ انڈیز میں ون ڈے سیریز میں تین میچز نہیں کھیل سکے تھے۔

Comments (0)
Add Comment