پیرس (ایجنسیاں) عالمی پیرالمپک کمیٹی نے اسرائیل نوازی کی انتہا کرتے ہوئے ملائیشیا کو 2019 ورلڈ پیرا سوئمنگ چمپئن شپ کی میزبانی سے محروم کردیا۔ واضح رہے کہ ملائیشیا کے سربراہ مہاتیر محمد نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ وہ جنگی جرائم کرنے والے اسرائیلی کے باشندوں کو ویزا جاری نہیں کریں گے۔ سوئمنگ کے مقابلو میں اسرائیلی ایتھلیٹس کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی چاہے ایونٹ کی قربانی ہی کیوں نہ دینی پڑے۔ دوٹوک اعلان پر ملائیشیا سے 2019 ورلڈ پیرا سوئمنگ چمپئن شپ کی میزبانی واپس لے لی گئی۔اس کا اعلان گزشتہ روز انٹرنیشنل پیرالمپک کمیٹی ( آئی پی سی ) نے کیا۔ ملائیشیا کی وزارت داخلہ ایونٹ میں اسرائیلی ایتھلیٹس کی شرکت کو ممکن بنانے سے متعلق ورلڈ باڈی کو ضروری گارنٹیز دینے میں ناکام رہی تھی، آئی پی سی ایونٹ کے نئے میزبان کا چناوٴ کرے گا۔