سلانوالی (اے پی پی) حکومت پنجاب نے نوجوانوں میں صحت مندسرگرمیوں اورکھیلوں کے فروغ کیلئے سرگودہا سمیت ریجن بھرمیں تحصیل سطح پرسپورٹس کمپلیکس بنانے کافیصلہ کیاہے اس حوالہ سے سیکرٹری یوتھ آفئیر سپورٹس اینڈ ٹورزم ڈیپاریمنٹ ندیم محبوب نے باضابطہ منظوری دے دی ہے جس کے مطابق تحصیل سپورٹس کمپلیکس میں ملٹی پرپز گراؤنڈاورہال تعمیرکیے جائینگے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طورپرمحکمہ مال کے متعلقہ افسران کے ذریعے3سے6ایکڑتک موزوں سرکاری اراضی کی نشاہدہی کرکے رپورٹ ارسال کی جائے۔