ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان گروپ آف ڈیتھ میں شامل

دبئی (اسپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان گروپ آف ڈیتھ میں شامل کیا گیا ہے۔ جہاں پاکستان کو ویسٹ انڈیز ،نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا سامنا کرنا ہوگا- جبکہ بھارت کو ریلیف دیا گیا ہے۔کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔آئی سی سی کی جانب سے آئندہ برس آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے مردوں اور خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے الگ الگ شیڈول کا اعلان کیا۔مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا اور یہ 15 نومبر تک جاری رہے گا، جہاں کل 16 ٹیمیں حصہ لیں گی اور45 میچز کھیلیں گی۔آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز 7 شہروں سڈنی، میلبرن، ایڈیلیڈ، پرتھ، ہوبارٹ، برسبین اور جیولانگ میں کھیلے جائیں گے۔ابتدائی طور سری لنکا اور بنگلہ دیش سمیت 6 ٹیمیں راؤنڈ ون کھیلیں گی، جن میں سے 4 ٹیمیں سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی جس کے بعد ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 24 اکتوبر کو سپر 12 مرحلے سے ہوگا جہاں پہلا میچ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔سپر 12 مرحلے میں ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو الگ الگ گروپ میں رکھا گیا ۔گروپ اے میں پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ونڈیز (ویسٹ انڈیز) اور 2 کوالیفائر شامل ہوں گے۔

Comments (0)
Add Comment