کنگسٹن(اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) جمعرات سے 4 فروری تک نارتھ سائونڈ کے مقام پر کھیلا جائیگا۔ میزبان ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 381 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری قائم کی۔ مہمان ٹیم کے جوروٹ نے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔