ہملٹن (اسپورٹس ڈیسک) ٹرینٹ بولٹ کی شاندار باؤلنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے بھارت کو چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں باآسانی 8 وکٹوں سے ہرا دیا، پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھارت کی 3-1 سے فیصلہ کن برتری برقرار رہے۔ کیوی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدوت بھارت کی پوری ٹیم 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اور اس نے میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 93 رنز کا ہدف دیا۔ بھارتی ٹیم کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔ بھارت کی طرف سے چاحال ناقابل شکست 18، پانڈیا نے 16 اور یادیوو نے 15 رنز بنائے اور باقی بھارتی ٹیم خزاں رساں پتوں کی طرح پویلین لوٹ گئی۔ ٹرینٹ بولٹ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5، گرینڈہوم نے 3 جبکہ ایسٹل اور نیشام نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف باآسانی 14.4 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عمدہ باؤلنگ پر ٹرینٹ بولٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جمعرات کو ہملٹن میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔