دوسرا ٹیسٹ -آئی لینڈرز کے شکار کیلئے کینگروز تیار

کینبرا(امت نیوز) آسٹریلیا اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ (آج) جمعہ سے 5 فروری تک آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں کھیلا جائیگا۔ میزبان ٹیم کو سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے پہلے میچ میں سری لنکا کو ایک اننگز اور 40 رنز سے شکست دی تھی۔ سری لنکن ٹیم سیریز 1-1 سے برابر کرنے کیلئے تیار ہے جبکہ دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم بھی بھارت سے ناکامیوں کا سارا غصہ سری لنکا پر اتارنے کیلئے پر جوش ہے۔

Comments (0)
Add Comment