وسیم اکرم ایک مرتبہ پھر سرفراز احمد کے حق میں بول پڑے

کراچی(امت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ سرفراز کو ہی ورلڈ کپ کے لیے کپتان برقرار رکھا جانا چاہیے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اکرم ایک مرتبہ پھر سرفراز احمد کے حق میں بول پڑے، انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد سے غلطی ہوگئی اور اس پر پابندی بھی لگ گئی، اب پی سی بی صحیح فیصلے لے، میری رائے میں سرفراز کو ہی ورلڈ کپ کے لیے کپتان برقرار رکھا جانا چاہیے۔ چیئر مین پی سی بی احسان مانی ابھی نئے آئے ہیں انہیں صورتحال سمجھنے میں وقت لگے گا۔

Comments (0)
Add Comment