ویلنگٹن(امت نیوز)نیوزی لینڈ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ سے باہر ہو گئے، وہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان آخری ایک روزہ میچ (آج) اتوار کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا، بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 کی برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گپٹل کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔