پی سی بی نے محمد یوسف کا بھی منہ بند کردیا

لاہور (اسپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے محمد یوسف کا بھی منہ بند کردیا۔بورڈ پر تنقید کرنے ماہر سابق بیٹسمین کو نیشنل اکیڈمی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔ سابق کپتان قومی ٹیم محمد یوسف کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کی اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کو پاکستان بلکہ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے تاہم بدقسمتی یہ ہے کہ پی سی بی یا کسی اور فورم پر آج تک ان کی صلاحتیوں سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا ہے۔سنہ 2006 میں ایک کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ 1788 ٹیسٹ رنز اسکور کرنے والے محمد یوسف کے حوالے سے اب ذرائع کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کی اہم ذمہ داری ملنے کا قوی امکان ہے۔اس کے علاوہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ پر خاصی گہری نظر رکھنے والے عتیق الزماں بھی وکٹ کیپنگ کے گْر سکھانے کیلئے ایک مضبوط امیدوار ہیں۔

Comments (0)
Add Comment