کراچی (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ 26 فروری سے شیڈول آئی سی سی اجلاس میں معطل کپتان سرفراز احمد کے لیے اصلاحی تعلیمی پروگرام کے حوالے سے بات کرے گا۔ نسل پرستانہ ریمارکس پر چار میچز کی پابندی کے شکار سرفراز احمد کے لیے پی سی بی ابھی تک اصلاحی ایجوکیشن پروگرام ترتیب نہیں دے سکا۔ آئی سی سی نے سرفراز احمد پر میچز کی پابندی کے ساتھ پی سی بی کو ہدایت کی تھی کہ وہ قومی ٹیم کے کپتان کے لیے اصلاحی تعلیمی پروگرام کا بھی انتظام کرے
٭٭٭٭٭