ویلنگٹن(امت نیوز) بھارت نے نیوزی لینڈ کو پانچویں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 35 رنز سے شکست دے کر سیریز 4-1 سے اپنے نام کر لی، میزبان ٹیم 252 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 44.1 اوورز میں 217 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، بھارتی بائولرز کی عمدہ لائن و لینتھ بائولنگ کے سامنے کیویز کا کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، جیمز نیشم 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، یزوندرا چھاہل نے 3 محمد شامی اور ہرڈک پانڈیا نے 2، 2 وکٹیں لیں، امباتی رائیڈو نے 90 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، رائیڈو میچ اور محمد شامی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اتوار کو ویلنگٹن میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں بھارتی قائد روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.5 اوورز میں 252 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، بھارتی ٹیم کی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا اور 18 کے سکور پر اس کے 4 مستند کھلاڑی آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
٭٭٭٭٭