کراچی (امت نیوز) پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور کھلاڑی ثناء میر 100 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والی پہلی ایشیائی خاتون بن گئیں۔ انہوں نے یہ اہم ترین اعزاز کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی کھیل کر حاصل کیا۔ 33 سالہ ثناء میر 2005 سے قومی ٹیم میں کھیل رہی ہیں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی آئی ہیں۔
٭٭٭٭٭