کرکٹ بورڈ کو رائٹ آرم پیسرز۔ آف اسپنرز کی تلاش

کراچی (امت نیوز) پی سی بی نے رائٹ آرم پیسرز اور آف اسپنرز کی تلاش کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے ملک بھر سے باصلاحیت فاسٹ بولرز اور اسپنرز تلاش کیے جائیں گے، پروگرام 13 فروری سے اپریل کے پہلے ہفتے تک جاری رہے گا،جس میں17 سے 21 سال کی عمر کے منتخب باصلاحیت کھلاڑی شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق مختلف فارمیٹ کی قومی ٹیموں میں دائیں ہاتھ سے بالنگ کرنے والے فاسٹ بالرز اور آف اسپنرز کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے، اس پروگرام میں یہ خلا پر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ یاد رہے کہ ایک طرف ملک کے بیشتر ابھرتے ہوئے کھلاڑی 14 فروری سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں شریک ہوں گے۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment