پرتھ (این این آئی) آسٹریلیا میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر کا تیز رفتاری پر چالان کردیا گیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عثمان قادر مشرقی پرتھ میں سڑک پر موٹر سائیکل 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا رہے تھے، یہاں رفتار 50 کلومیٹر سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن کی چیف ایگزیکٹو کرسٹینا میتھیوز کے مطابق قانون کی خلاف ورزی مایوس کن ہے، کرکٹرز نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہوتے ہیں۔
٭٭٭٭٭