لاہور (آن لائن) کارپوریٹ سیکٹر کی ٹیموں کے درمیان جاری پریمئر سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں ڈیسکون نے آئی پی سی کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا ،فائنل میچ دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد گرونڈ میں موجود تھی جو دونوں ٹیموں کے بھرپور حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ فائنل میچ میں آئی پی سی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ ولید طبریز نے 49 جبکہ فہد احسان نے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔
٭٭٭٭٭