شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نی 34برس کے ہوگئے

میڈرڈ (اسپورٹس ڈیسک)دنیا کے بہترین فٹ بالرکا پانچ مرتبہ ایوارڈ جیتنے والے کرسٹیانو رونالڈو نی34سال کے ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پانچ فروری 1985 کو باورچی کے گھر پیدا ہونیوالا رونالڈو فٹ بال کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔7 سال کی عمر سے ہی فٹ بال رونالڈو کا جنون بن گیا اور2003 میں پرتگال کے اسپورٹنگ کلب سے پروفیشنل کیرئیر شروع ہوا تو کامیابی کی معراج کو ہی اپنی منزل بناگیا۔مانچسٹر یونائیٹڈ کی آنکھ کا تارا بنا تو ریال میڈرڈ نے رونالڈو کو 2009 میں مہنگے ترین فٹ بالر کے طور پر اپنی ٹیم میں جگہ دیدی۔

Comments (0)
Add Comment