لندن (امت نیوز)انگلش پریمئر لیگ میں لیورپول اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔لندن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لیورپول نے ابتدا سے ہی حریف ٹیم پر دبائو رکھا، اس کا صلہ انہیں بائیسویں منٹ میں اس وقت مل گیا جب سیڈیو مانے نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچادی، لیورپول کی یہ سبقت صرف چھ منٹ ہی برقرار رہ سکی۔28 ویں منٹ میں ویسٹ ہیم کے انٹونیو نے گول کرکے میچ برابر کردیا،دوسرے ہاف میں لیورپول کی ٹیم کے کھلاڑی کئی حملوں کے باوجود برتری حاصل نہ کرسکے ، میچ کا اختتام ایک، ایک سے برابر پر ہوا۔