شرجیل کی کرکٹ میں واپسی اعتراف جرم سے مشروط

لاہور (خبر ایجنسی)شرجیل کی ڈومیسٹک کرکٹ واپسی اعتراف جرم سے مشروط کردی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈنے شرجیل خان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ دینے کافیصلہ کیا ہے ،پی سی بی نے شرجیل خان کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی درخواست مستردکردی۔ تفصیلات کے مطابق شرجیل خان نے پی سی بی کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت کیلئے درخواست دے رکھی تھی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرجیل خان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ دینے کافیصلہ کیاہےاورسزایافتہ شرجیل خان کی درخواست مستردکردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جرم کا اعتراف کرنے تک اینٹی کرپشن ایونٹ ری ہیب پروگرام نہیں دے گا،بکی کے کہنے پر ڈاٹ بال کھیلنے کا اعتراف کرنے تک ڈومیسٹک کرکٹ کی اجازت نہیں دیں گے ۔

Comments (0)
Add Comment