سلو اوور ریٹ پر کپتانوں کی معطلی قانون کالا قرار

جمیکا (خبر ایجنسی) کرکٹ ویسٹ انڈیز کے صدر ڈیو کیمرون نے سلو اوور ریٹ پر کپتانوں کو معطل کیے جانے کے قانون کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔کیریبیئن بورڈ چیف نے کہا ہے کہ بلاشبہ ہم آئی سی سی قوانین کے پابند ہیں لیکن سیریز کے اس اہم موڑ پر اس طرح کے تادیبی اقدام پر ہمیں فکر ہے، ہم چاہیں گے کہ اس قانون کا ازسرنو جائزہ لیا جانا چاہیے۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment