احسان مانی کے اختیارات وسیم خان کو منتقل

لاہور(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے بدھ کے روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ،انہوں نے پی سی بی کے عہدیداران سے ملاقات کی، پی سی بی ذرا ئع کے مطا بق بو رڈ کے معاملات چلانے کے لئے چیئرمین احسان مانی زیادہ تر اختیارات ایم ڈی کے حوالے کردیں گے ، و ا ضح رہے کہپاکستان کرکٹ بورڈ نے دسمبر 2018میں وسیم خان کو پی سی بی کا مینجنگ ڈائریکٹر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم انہوں نے اپنے عہدے کا چارج چھ فروری 2019 ء کو سنبھالا ، ایم ڈی کے عہدے کے لئے 350امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں جن کو دو مرحلے میں سلیکشن کے طریقہ کار سے گزارا گیا اور پھر پی سی بی رو لزکے مطابق سب سے موزوں امیدوار وسیم خان کو پی سی بی کا مینجنگ ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا،وسیم خان نے واروک بزنس سکول سے ایم بی اے کیا ہوا ہے ، وہ سابق پروفیشنل کرکٹر رہے ہیں اور انہیں کرکٹ کی مینجمنٹ کا وسیع تجربہ ہے ،47سالہ وسیم نے 1995-2001تک انگلینڈ میں کائونٹی کرکٹ کھیلی اورانہیں آسٹریلیا ،نیوزی لینڈا ور سائوتھ افریقہ میں بھی کھیلنے کا تجربہ ہے ۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment