ڈومیسٹک کرکٹ میں گھٹیا زبان کے استعمال کا انکشاف

لاہور(اسپورٹس رپورٹر)ڈومیسٹک کرکٹ میں گھٹیا زبان کے بے دریخ استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پی ایس ایل کو بچانے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی ریسزم کوڈ متعارف کرایا۔ جبکہ لیگ کھیلنے والے بد اخلاق پلیئرز کو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ڈومیسٹک سطح پر کھلاڑیوں کے درمیان غیر اخلاقی گفتگو معمول کی بات بن چکی ہے۔لیکن سرفراز کے واقع کے بعد بورڈ اس معاملے پر سنجیدہ ہوچکا ہے۔اس ضمن میں نسلی تعصب کے واقعات کی روک تھام کیلیے گورننگ بورڈ اجلاس میں اینٹی ریسزم کوڈ کی منظوری دے دی گئی۔ منظور کیا جانے والا اینٹی ریسزم کوڈ آئی سی سی کوڈ کے مطابق ہے، اس میں تھوڑی بہت ترامیم کی گئی ہیں، پلیئرز ایجوکیشن پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کی تجویز بھی پیش کردی گئی تاکہ کرکٹرز پاکستان کا مثبت تاثر اْبھارنے میں کردار ادا کرنے کے قابل ہوں۔

Comments (0)
Add Comment