بھارتی نژادکرکٹر کی دوران میچ موت ہو گئی

ولنگٹن (اسپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ میں ایک طرف جہاں ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ میں ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کر دی، وہیں اب نیوزی لینڈ سے ایک انتہائی بری خبر سامنے آئی۔ نیوزی لینڈ میں کھیلنے والے ہندوستانی نڑاد کرکٹر کی میدان پر ہی موت ہو گئی ہے۔ مرنے والے کھلاڑی کا نام ہریش گنگا دھرن ہے، جو گرین آئی لینڈ کرکٹ کلب کی سکینڈ گریڈ ٹیم کیلئے کھیلتے تھے۔33 سالہ گنگا دھرن کی ڈونیڈن کے سنی ویل اسپورٹس سینٹر پر کھیلے جا رہے میچ میں اچانک طبیعت خراب ہو گئی، انہیں سانس لینے میں پریشانی ہوئی اور وہ زمین پر گر پڑے اور ان کی موت ہو گئی۔

Comments (0)
Add Comment