لاہور(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) میں کیس ہارنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو بطور جرمانہ رقم کی ادائیگی کردی۔پی سی بی نے دوطرفہ سیریز کے معاہدے کی خلاف ورزی پر گزشتہ سال آئی سی سی میں بھارتی بورڈ کے خلاف 70 ملین ہرجانے کا کیس دائر کیا تھا جس کا فیصلہ پاکستان بورڈ کے خلاف آنے پر جرمانے کی رقم ادا کی جانی تھی۔پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو جرمانے کے 20 کروڑ روپے میں سے رقم کی 60 فیصد ادائیگی کر دی ہے جب کہ باقی 40 فیصد اخراجات بھارتی بورڈ خود برداشت کرے گا۔