لاہور(اسپورٹس ڈیسک )14فروری سے یو اے ای میں شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ دنیا کی بہترین اور مقابلہ جاتی لیگ بن چکی ہے ۔اب تک ہونے والے پی ایس ایل کے تین ایونٹس میں تقریبا 77غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے چکے ہیں ۔انگلینڈ کے سب سے زیادہ کھلاڑیوں نے اس لیگ میں شرکت کی ۔ تینوں ایونٹس میں انگلینڈ کے 24,ویسٹ انڈیز کے 17،سائوتھ افریقہ کے 9،بنگلہ دیش کے 7،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے چھ چھ کھلاڑی ،سری لنکا کے چار ،زمبابوے کے دو ،افغانستان اورہا لینڈ کا ایک ایک کھلاڑی شامل تھا ،غیر ملکی کھلاڑیوں نے لیگ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے تماشائیوں کو اپنے خوبصورت کھیل سے محظوظ کیا ۔آندرے رسل پی ایس ایل کے 2016کے ایڈیشن کا سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا کھلاڑی اور لیوک رونچی گزشتہ ایڈیشن کا بہترین بلے باز رہا ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز لیوک رونچی جن کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں انہوں نے پانچ نصف سینچریز کے ساتھ 435رنز بناکر ٹاپ بلے باز کا اعزاز حاصل کیا ۔